بےگناہ جیلوں میں رہتے ہیں

752

چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی کئی سال تک بے گناہ لوگ جیلوں میں رہتے ہیں، ان کے لیے کیا ہرجانہ ہے؟

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جتنے بھی زیر التوا کیسز ہیں ان کا بخوبی انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کی مہم کو تیز کرنا ہے، مقدمات تیزی سے نمٹانے کا براہ راست فائدہ سائلین کو ہوگا۔

جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہناتھا کہ مجھے سب سے اچھا کام پنجاب میں نظر آیا ہے، وہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کوبروئے کار لایا گیا ہے، پنجاب میں ماڈل کورٹس بنائی گئی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کس دور میں جی رہے ہیں؟ پنجاب کے علاوہ پاکستان میں کہیں بھی معیاری فرانزک لیب نظرنہیں آئی، کروڑوں روپے کی پراپرٹی زبانی طور پر ٹرانسفر کردی جاتی ہے

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ