
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے ، بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کے عہدے کو زیب نہیں دیتا۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،اگربھارت کی یہی خواہش ہے تو بھارت ہمارے عزم کو آزمالے ، انشاءاللہ بھارتی آرمی چیف کے تمام شک و شبہات دور کردیے جائیں گے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...