ملک میں خانہ جنگی کی کوشس

622

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کبھی دھرنے کے نام پر اور ختم نبوت کے نام پر سازش کی گئی، اس ملک میں خانہ جنگی کروانے کی کوشش کی گئی۔

نارووال میں نادرا آفس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت اور لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے، بیرونی طاقتیں ہمیں للکار رہی ہیں، اگر کوئی سازش کا آلہ کار بنا تو نظام نہیں چلے گا۔

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اب عمران خان دھرنوں کے قابل نہیں رہا، مسلم لیگ سیٹیں کم لے یا زیادہ اس سے فرق نہیں پڑے گا۔

احسان اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن بلوچستان کو نشانہ بنارہے ہیں، آزاد بلوچستان کی کیمپین کے دوران حکومت کو گرانا سوالیہ نشان ہےم، اگر اس جمہوری عمل کے اندر رکاوٹیں ڈالیں تو دنیا ہم پر ہنسے گی، ہم جمہوری قوتیں مل کر جمہوری نظام کو مضبوط رکھیں

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ