بھارتی بار ایسوسی ایشن بھی سامنے آگئی

711

بھارتی چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کرنے والے چار سینئر ججز کی حمایت میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی سامنے آگئی اور اس نے ججز کے موقف کی تائید کردی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار نے سینئر ججز کے مقامی جج بِرج گوپال لویا کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے درخواست دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جج برج گوپال لویا کی پراسرار موت کی شفاف تحقیقات سے متعلق دو درخواستوں کی سماعت اس بینچ کو سونپی گئی ہے، جس کی سربراہی سنیارٹی کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کی بار ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روز ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں کہا گیا ’چیف جسٹس زیر التوا سمیت پی آئی ایل کے تمام معاملات کا ازخود نوٹس لیں یا کسی ایسے بینچ کو سونپ دیں جس کی سربراہی چیف جسٹس کے بعد چار سینئر ججز میں سے کوئی کر رہا ہو۔‘

قرارداد میں ججز کے درمیان اختلافات کو ’انتہائی تشویشناک معاملہ‘ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ