
سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی خاور مانیکا سے طلاق لینے کے بعد بشریٰ بی بی مانیکا خاندان کی بہو نہیں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا عمران خان یا کسی اور سے نکاح کرنا ان کا ذاتی معاملہ ہے، بشریٰ بی بی وٹو خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، انہیں مانیکا خاندان سے جوڑنے کا پروپیگنڈہ نہ کیا جائے ۔
سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ ان کے بھائی نے بشریٰ بی بی کو طلاق د ے دی ہے،لہٰذا بشریٰ کو ان کے خاندان سے منسوب کرنا درست نہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...