اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ

648

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے اسپن ٹل ڈپہ ماموزئی میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔حملے میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے ہیں۔ جس سے حقانی گروپ کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 17 جنوری کو بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ