892

منو بھائی کی نماز جنازہ میں سیاسی رہنمائوں ، صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ لاہور کے علاقے ریواز گارڈن میں ان کی رہائشگاہ کے قریب ادا کی گئی ،جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، پی پی رہنما قمر زمان کائرہ ،زمرد خان ،چوہدری منظور ،نوید احمد چوہدری نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ میں موجود صحافیوں میں سینئر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ ، حسن نثار ، امجد اسلام امجداور واصف ناگی بھی موجود تھے ۔

منو بھائی کے جنازے میں صحافیوں اور سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعاد بھی موجود تھی ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ