آمروں کی حکومتوں نے بلوچ عوام کو بہت دکھ دیے

499

بلوچستان کے علاقے حب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمروں کی حکومتوں نے بلوچ عوام کو بہت دکھ دیے اور اس صوبے کو ہمیشہ محروم رکھا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجود حکومتوں نے ہمیشہ بلوچستان کو ترقی سے محروم رکھا اور اسے کالونی سمجھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سابق آمر نے نفرت کی آگ بھڑکائی تھی لیکن سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچ عوام سے معافی مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا آمروں کے اقدامات سے لینا دینا نہیں تھا لیکن پھر بھی عوام سے معافی مانگی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے گا جو کر کے دکھایا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’بلوچستان والو! آپ کے اور میرے دکھ، سکھ ایک جیسے ہیں، آپ کے لوگ قتل، اغوا ہوتے رہے، ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ انہیں آگ سے جلتا ہوا بلوچستان ملا تھا جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت نے امن کر کے دکھایا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو کام گزشتہ 6 دہائیوں میں بلوچستان نہ ہوا تھا وہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2 سال میں کردیا تھا اور اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’پی پی پی کی حکومت میں بلوچستان میں ہزاری برادری پر انسانیت سوز حملہ کیا گیا تو کوتاہی نظر آنے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے اپنی ہی حکومت برطرف کردی تھی لیکن ماڈل ٹاؤن، آرمی پبلک اسکول پشاور اور کوئٹہ میں وکلاء برادری پر ہونے والے حملے کے بعد ان صوبوں کی حکومتوں پر کوئی فرق نہیں پڑا‘۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ