
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرپول کینیڈا کی اطلاع پر بچوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنیوالے گروہ کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سے 60 جی بی ڈیٹا بھی برآمد کرلیا گیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرائم سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ ملزم کے بین الاقوامی گروہ میں مختلف ممالک کے لوگ شامل ہیں جو آپس میں پورن فلمیں اور ویڈیوز شیئرز کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ اس گروپ میں کتنے لوگ شامل ہیں۔
خالد انیس نے بتایا کہ بچوں کی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے والے گروہ کے ملزم کو جھنگ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم تیمور الیکٹریکل انجینئر ہے جس کے لیب ٹاپ اور کمپیوٹر سے نازیبا ڈیٹا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرپول کینیڈا کی اطلاع پر ایف آئی اے حرکت میں آئی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور آئی پی ایڈریس کے ذریعے تفتیشی ادارے کی ٹیم ملزم تک پہنچی اور اسے جھنگ کے علاقے صدر سے گرفتار کیا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم تیمور نے دو سال پہلے گروپ کو جوائن کیا تھا جبکہ ملزم تیمور کے مطابق وہ ذہنی تسکین کے لیے یہ کام کرتا تھا اور مزید گروہ کے ممبران سے لنکس بڑھتے گئے۔
گزشتہ سال بھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے سرگودھا سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کا لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیا تھا۔
ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے 45 سالہ ملزم سعادت امین نے تفتیش کاروں کے سامنے اعتراف کیا کہ کمپیوٹر کی تعلیم کے نام پر اس نے 25 بچوں کو جھانسہ دے کر اس گھناؤنے کام میں استعمال کیا تھا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...