راؤ انوارمل جائے گا، زرداری ہاؤس اسلام آباد پر چھاپہ ماریں

788

کراچی: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ اگر زرداری ہاؤس اسلام آباد پر چھاپہ مارا جائے تو راؤ انوار مل جائے گا۔

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کو ان کے نازیبا کلمات کی سزا ملی، جس دن انہوں نے توہین عدالت کی اسی روز نواز شریف نے ایکشن لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ راؤ انوار معصوم لوگوں کا قاتل ہے، زرداری ہاوس اسلام آباد پر چھاپہ ماریں راؤ انوار مل جائے گا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ سندھ کے حکمران چور اور لٹیرے ہیں، عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں تاہم ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، پیپلز پارٹی کو وقت دیا اب قوم ان کا احتساب کرے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ