
گلگت: غذر کے علاقے ہوپر میں پک اپ گاڑی دریائے گذر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں دریا سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیں۔
ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر سوزوکی پک اپ دریائے غذر میں جا گری۔ حادثہ کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد سہہ روزہ تبلیغی دورے کے بعد گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ جان بحق افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکاروں اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو دریا سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ پہنچایا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو تدفین کےلئے آبائی گاؤں بھجوا دیا گیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...