صوبائی وزیرسندھ میر ہزار خان اور اہلیہ کی پراسرار موت

785

کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر میر ہزار خان اور انکی اہلیہ کی لاش برآمد، میاں بیوی ڈیفنس رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ذرائع کے مطابق، میر ہزار خان بجارانی نے اہلیہ کو قتل کر کے خود کشی کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے پیپلزپارٹی کے وزیر اور ان کی اہلیہ کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا اللہ دونوں کی مغفرت فرمائے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ گزشتہ پیر میرے گھر پر کھانے میں میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر کے قتل پر اظہار تعزیت کیا اور کہا اللہ دونوں کو جنت میں جگہ عطا فر مائے۔

خیال رہے میر ہزار خان بجارانی پی ایس 16 جیکب آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، ان کا تعلق ضلع کشمور کے علاقے کرم پور سے تھا۔ میر ہزار خان بجارانی وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سندھ کے عہدے پر تھے۔ 4 مرتبہ ایم این اے، 3 بار رکن سندھ اسمبلی اور 1988 میں سینیٹر رہے۔ میر ہزار وفاقی وزیر دفاع، تعلیم اور ریلوے کے منصب پر بھی فائز رہے۔ اہلیہ فریحہ رزاق بھی رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔

 

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ