دھرنوں، لاک ڈاؤن اور احتجاج سے قوم کا وقت ضائع ہوا

808

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے صوبے میں بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے، دھرنا گروپ کوعوامی فلاح کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا حساب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کی اپنے صوبے میں کارکردگی قوم کے سامنے ہے، ان لوگوں نے دھرنوں، لاک ڈاؤن اور احتجاج کرکے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام دروغ گوئی اور بہتان تراشی کرنے والوں کے عزائم پہچان چکے ہیں، جھوٹے الزامات لگا کر عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ باشعور عوام ایسے شکست خوردہ عناصر کو عام انتخابات میں ایک بار پھر مسترد کردیں گے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ