خیبر پختونخوا کا حکمران جھوٹ اور بہتان تراشی کا ماہر ہے اور وہ جھوٹ بول کر صادق اور امین بن گیا

745

پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ انھوں نے دن رات کام کر کے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا۔

نواز شریف نے 3 فروری کو سوات میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے جب بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا، اور اب یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے اور یہاں عدل قائم ہوگا۔

سابق وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا حکمران جھوٹ اور بہتان تراشی کا ماہر ہے اور وہ جھوٹ بول کر صادق اور امین بن گیا۔

انھوں نے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت عمران خان کی ہے لیکن یہاں ترقیاتی کام نواز شریف کی حکومت کروا رہی ہے۔

صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو صوبائی معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

کے پی حکومت کی جانب سے صوبے میں کی گئی شجرکاری مہم پر بات کرتے ہوئے انھوں نے حاضرین سے سوال کیا کہ کے پی حکومت نے درخت لگانے تھے وہ کہاں ہیں؟ اسکول، یونیورسٹیاں قائم کرنی تھیں وہ کہاں ہیں؟ صحت کی بنیادی سہولیات کہاں ہیں؟

انھوں نے کہا کہ لوگ مارے مارے پھرتے ہیں اور جائیدادیں بک جاتی ہیں، لیکن اپنے اور اپنے بچوں کے علاج کے لیے پیسے جمع نہیں کر پاتے۔

نواز شریف نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی اور ان کی حکومت آئی تو وہ ملک میں ہیلتھ کارڈز کا اجرا کریں گے جس کے تحت پاکستانی عوام مفت علاج کراسکیں گے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ