
وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی سیاست دوبارہ شروع کردی۔ سارے چور مسلم لیگ ن کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں۔ عمران خان نے کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر یلو کیب کی طرح استعمال کیا اب مکر رہے ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہی ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر یلو کیب کی طرح استعمال کیا جارہا ہے۔ عمران خان کے باپ کا مال یا پنکی آنٹی کا ہیلی کاپٹر نہیں تھا جو اڑاتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کرنا سیالوی صاحب کا حق ہے ، ہر کوئی جلسے جلوس کر سکتا ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سزا دینا عدالتوں کا کام ہے ، ملنے والے نوٹسز کا قانونی طور پر جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سارے چور ن لیگ کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں۔ شیخ رشید پاگل ہو گیا ہے ، اسے پائے لڑ گئے ہیں۔ یہ شخص سائیکل پر جاتا تھا، ارب پتی کیسے بن گیا؟۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو جوتے ماروں گا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ زرداری جیسے سیاستدان پاکستان کیلئے بدقسمتی ہے۔ کرپشن میں ڈاکٹر عاصم اور ایان علی پیسے لے جاتی پکڑی گئی، شرجیل میمن کا کیس مؤخر کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ میں رکھا گیا لوٹ کا پیسہ ٹیبل کے نیچے چلا گیا۔ قوم کی لوٹی دولت سے ملکی سیاست میں گند مچایا جارہا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...