قاضی واجد انتقال کر گئے

610

سینئر ٹی وی آرٹسٹ قاضی واجد مختصر علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، انہیں گزشتہ روز طبیعت کی خرابی کے باعث نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

قاضی واجد نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا شمار ریڈیو انڈسٹری کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ قاضی واجد کو 1988ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا، تاہم ٹی وی ان کی پہچان بنا، ملک میں ٹیلی وژن کی آمد کے بعد خدا کی بستی میں راجا کا یادگار کردار ادا کیا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں کرن کہانی، آنگن ٹیڑھا، تعلیم بالغان، دھوپ کنارے، تنہائیاں سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ