
عام انتخابات سے پہلے آخری ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، ن لیگ کے اقبال شاہ نے پی ٹی آئی کے علی ترین کو ساڑھے27 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیدی۔
تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے فارغ کیا تو این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں آج عوام نے ان کے بیٹے علی ترین کو فارغ کردیا۔
جہانگیر ترین نے جو نشست ن لیگی امیدوار کو 40 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر جیتی تھی،جبکہ اس بار ن لیگ نےساڑھے27 ہزار سے زائد ووٹوں کی واضح برتری سے واپس لے لی۔
شکست کے بعد جہانگیر ترین کے ڈیرے پر ویرانی رہی جبکہ ان کے صاحبزادے علی ترین حسرت و یاس کی تصویر بن گئے، فاتح امیدوار اقبال شاہ کے ڈیرے پر جشن کا سماں ہے، کارکنوں کے بھنگڑے، آتش بازی بھی کی گئی۔
این اے 154 کے 338 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے اقبال شاہ 1 لاکھ 13 ہزار 452 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ مدمقابل علی ترین نے 85 ہزار 933 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار نے19 ہزار 275 ووٹوں کے واضح فرق سے این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اور پاک فوج کے 2 ہزار سے زائد جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔
این اے 154 کی نشست پر تحریک انصاف کے علی ترین، مسلم لیگ (ن) کے سید محمد اقبال شاہ، پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ اور ملک اظہر سندیلہ سمیت 10 امیدوار مدمقابل تھے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...