
مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کیا تھا۔
ترجمان چوہدری نثار کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مری میں نواز شریف کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے 10 یا 11 اراکین موجود تھے۔
چوہدری نثار کے ترجمان کے مطابق ایک دو ارکان کے علاوہ پارٹی کی سینئر قیادت نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر نواز شریف کو بذریعہ موٹر وے لاہور جانے کا مشورہ دیا تھا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا تھا کہ ہر انٹرچینج پر نواز شریف کا استقبال کیا جائے گا۔
ترجمان چوہدری نثار نے مزید کہا کہ مری کی میٹنگ کا فیصلہ ریکارڈ پر موجود ہے اور اگلے روز کے اخبارات میں بھی میٹنگ کا فیصلہ شائع ہوا تھا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...