
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ مجھے رشوت دینے کی کسی کو ہمت نہیں ہوگی ۔
اپوزیشن لیڈر خورشید کی طرف سے حج و عمرہ ٹورآپریٹرز کی طرف سے رشوت دینے کی پیشکش کے انکشاف پر سردار یوسف نے کہا کہ خورشید شاہ نے اس وقت کی بات کی ہوگی جب ان کی حکومت تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ عازمینِ حج کو بھرپور سہولتیں فراہم کریں،اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ وزارت سے رابطہ کرے۔
سردار یوسف نے یہ بھی کہا کہ عازمین حج کی قرعہ اندازی کا عمل نہیں ہوگا پیسہ وزارت کے پاس نہیں آئے گا بلکہ بینکوں کے پاس پڑا رہیےگا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...