
بورے والا: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان نے اپنے اپنےصوبوں میں کوئی کام نہیں کیا آئندہ انتخابات میں زرداریوں، مداریوں اور جھوٹے کھلاڑیوں سب کا صفایا ہوجائے گا۔
وہاڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، انہوں نے 2013 کے الیکشن میں کہا تھا کہ 5 سال میں خیبرپختون خوا میں بجلی لے کر آئیں گے لیکن آج ساڑھے 4 سال بعد کہتے ہیں صرف 74 میگا واٹ بجلی پیدا کی، عمران خان بتائیں وہ 74 میگا واٹ بجلی بھی کہاں ہے، زمین میں یا آسمان پر، اور جب کے پی میں ڈینگی آیا تو وہ پہاڑوں پر چڑھ گئے، یہی وجہ ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات میں ایک ایک ووٹ 5،5 ہزار روپے کا بیچا گیا، کروڑوں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی شکست تحریک انصاف کا نصیب بنی، عمران خان نے جتنا جھوٹ بولنا ہے بول لیں اور سیاست چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 5 سال میں آصف زرداری نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا اب وہ اپنے صوبے میں منہ نہیں دکھا سکتے اور کہتے ہیں کہ ہم قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، ابھی بھی وقت ہے کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئیں ورنہ ہم وہ دولت واپس لاکر عوام پر نچھاور کریں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...