آئین کو تماشہ بنا کرملک سے فرارہونیوالوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے

644

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف كی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کا تماشا بناکر فرار ہونے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

جیو قائد کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو كرتے ہوئے مریم نوازکا کہناتھا كہ ای سی ایل میں ان لوگوں كا نام ڈالا جانا چاہیے جودن دہاڑے پورے پاكستان كے سامنے آئین و قانون كا تماشا بنا كر ملک سے فرار ہو گئے۔

مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف اور ان کی بیٹی  جومقدمات كا سامنا كرنے لندن سے پاكستان آئے اورجو روز جھوٹے مقدمات كا سامنا كر رہے ہیں، ان كا نام ای سی ایل میں ڈالنے كی بات كی جارہی ہے ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ