
سیہون میں آصف زرداری کےخلاف نازیبا پوسٹ کرنے والے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر کو گرفتار کرلیاگیا۔
سیہون کا رہائشی سجادہالیپوٹو نامی شخص جو کہ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کا صدر ہے اس نے سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
سیہون پولیس کی جانب سے سجادہالیپوٹو کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،سجادہالیپوٹو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ پولیس نے مقدمہ اس کے خلاف درج کرکے گرفتار اس کے والد اور بھائی کو کرلیا ہے جس پر وہ خود گرفتاری دے رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سجادہالیپوٹو کیخلاف مقدمے کے اندراج اور گرفتاری کے خلاف احتجاج کااعلان کیاہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...