
خیبر پختونخوا کی جیلوں میں سرکاری ذرائع کے مطابق کم از کم 45 قیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایڈز کے مریضوں کے علاوہ 60 قیدی ٹی بی جبکہ ہیپاٹائٹس میں مبتلا قیدیوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ قیدیوں کی سکریننگ یا طبی معائنے کیے جا رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ قیدی کہیں خطرناک بیماریوں کا شکار تو نہیں ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع صوابی کی حوالات میں 19 قیدی ایڈز میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ دیگر جیلوں میں 25 کے لگ بھگ قیدی ایسے ہیں جو اس خطرناک مرض کا شکار ہیں۔
صوبے کی تمام جیلوں میں ان دنوں قیدیوں کے مہلک بیماریوں کے حوالے سے معائنے کیے جا رہے ہیں۔