بہاولپور میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

1496

بہاولپورشہر میں تباہی کا منصوبہ ناکام  بنا دیا گیا، کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے 4طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹس برآمد کرلیں اور مقدمہ درج کرلیا گیا ،اسلامیہ یونیورسٹی کے بغداد کیمپس کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی ،مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،نصیب شاہ نامی دہشتگردکے بھی پاکستان داخل ہونے کی اطلاع ،سیکورٹی الرٹ کردی گئی۔ کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس انفارمیشن پر اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4مبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اوربھاری دھماکا خیزمواد برآمد کرلیاگیا ہے ۔ دہشت گردوں کاممکنہ ٹارگٹ حساس بلڈنگز، تنصیبات اور تعلیمی ادارے ہوسکتے تھے۔ چاروں دہشت گردوں کاتعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایاجاتاہے،دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ دوسری طرف اس واقع کے حوالے سے بم ڈسپوزل سکوارڈ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ موقع پرچار بیگ پائے گئے تھے جن میں خودکش جیکٹس،دھماکاخیزمواد،بال بیرنگ، سیفٹی فیوز،

نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز وغیرہ برآمد کئے گئے، خودکش جیکٹس کو موقع پرڈی فیوز کردیاگیا۔

مزید خبریں

پاکستان کے ایئر چیف سے ملاقات میں عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں ’’گہری دلچسپی‘‘ کا اظہار کیا اور پاکستان فضائیہ (پی ا...

  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کی بنیاد پر ملک کی ازسرِنو تعمیر اور تشکیل کا ...

کراچی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغِ جناح میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور وفاقی حکومت اپنے آئینی دائرۂ اختیار میں رہتے ہو...

آپ کی راۓ