
وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے تعاون فراہم کرے گی جبکہ چیف جسٹس نے ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عدلیہ غیر جانبداری سے قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان منگل کی شام ہونے والی ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری بیان میں بتایا گیا کہ اس ملاقات کی درخواست وزیراعظم کی جانب سے کی گئی تھی۔
چیف جسٹس کے چیمبر میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں چیف جسٹس نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ عدلیہ اپنی آئینی ذمہ داریاں آزادانہ، شفاف طور پر، بغیر خوف اور جانبداری کے قانون کے مطابق ادا کرتی رہے گی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...