
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے بیان پر اپنے ردعمل میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صحیح معنوں میں جمہوریت ہوتی تو کوئی حمزہ شہباز کو یونین کونسل کا رکن تک منتخب نہ کرتا۔ علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کے وارث ہیں، شہباز شریف کی اولاد ہونے کے علاوہ حمزہ شہباز کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت اور مقام نہیں۔
حمزہ شہباز لاہور کو والد صاحب کی جاگیر سمجھ کر انتخاب میں اترے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہر ڈبے سے شریفوں کیلئے شرمندگی اور خفت کا پیغام نکلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا ہی نہیں پنجاب اور مرکز میں بھی حکومت بنائے گی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...