پاک فوج۔۔۔ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی

600

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہاہے کہ دفاع کے ساتھ الیکشن کی قومی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی سربراہی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں کورکمانڈرکانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی، آپریشن ردالفساد،افغانستان کی سرحدوں پر باڑ لگانے اورملک میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پرپاک فوج ملک میں عام انتخابات 2018 کے آزادانہ ،صاف اورشفاف انعقاد کے لیے اپنی خدمات پیش کرے گی۔تاہم اس دوران سب سے اہم اور اولین ذمہ داری قومی سلامتی پر حرف نہیں آنے دیاجائےگا،ہم اپنے ملک کی سرحدوں کے دفاع سے غافل نہیں۔ کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف کوملک میں جاری آپریشن ردالفساد کی کا میا ب کارروائیوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جبکہ افغان بارڈر پرباڑ لگانے اورکراچی میں قیام امن سے متعلق کیے گئے اقدامات کی بریفنگ بھی دی گئی جس پر آرمی چیف نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے جوانوں اور افسران کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔کانفرنس کے دوران خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت سے متعلق بھی بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ صاف و شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی ضروری معاونت کی جائے گی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ اندرونی سیکورٹی اور ملکی دفاع سے توجہ ہٹائے بغیر الیکشن کے انعقاد میں مکمل معاونت کی جائے گی۔آرمی چیف نے مزید کہاکہ کہ دفاع کے ساتھ الیکشن کی قومی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔کورکمانڈر کانفرنس میں دیرپاامن و استحکام کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔ کانفرنس میں خطے کی جیو اسٹرٹیجک انوائرمنٹ اور سیکورٹی سے متعلق بات چیت ہوئی۔کانفرنس میں دیرپا امن و استحکام کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا جبکہ آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے کابھی اعادہ کیا گیا

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ