
تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تینوں شرائط کو مسترد کرتا ہوں، جمہوریت پر وار اور ضرب لگانے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی بروقت انتخابات کے لئے ہر وقت تیار ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان کے علاقہ چونگی نمبر 14 پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی تین شرائط میں پہلی فوج کی سیاسی عمل سے بے دخلی ہے جو کہ فوج پر مداخلت کا الزام ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،دوسری یہ کہ نااہل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے اور تیسری شرط پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہے جو کہ انتہائی نا مناسب شرائط ہیں ۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...