پورے پاکستان میں الیکشن مہم ختم ہونے میں صرف 15 منٹ باقی ہر سیاسی جماعت کی ٹی وی پر آخری قبضے کی جنگ جاری،ہر جماعت کی کوشش ہے کہ وہ الیکشن مہم کے آخری لمحات میں اپنے ووٹروں کو قائل کر لے.عمران خان کا والٹن میں آخری خطاب کرتے ہوئے دھواں دھار خطاب اپنے مخالفین پر چڑھائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں. اور تحریک ںصاف کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت دلوائیں تا کہ ہمیں کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے. تا کہ ہم اپنے فیصلوں میں خود مختار ہوں.
اسی طرح شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں مخالفین کی خوب کلاس لیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کرووٹ کو عزت دو کی تحریک کو کامیاب کروا ئیں. تا کہ اکثریت حاصل کر کے ہم اپنے قائد کے پاکستان کی 70 سالہ فرسودہ سیاست کے خاتمے کو کامیاب کر سکیں.میں وعدہ کرتا ہوں اقتدار میں آکرلاہور کی طرح پورے پنجاب سمیت پورے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے.آخرمیں شہباز شریف نے نعرہ لگایا کہ بدلا ہے پنجاب بدلیں گے پاکستان اور ووٹ کو عزت دو کے بھی نعرے لگوائے.
سندھ میں کراچی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے بھی سندھ کی عوام کے لیے کام کیا تھا اور موقع ملنے پر دوبارہ بھی کریں گے. کراچی کے امن کو بحال کیا ہے پورے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہر طبقے کی خوشحالی کی بات کی ہے. ہماری جماعت نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کی خاطر ہر طرھ کی قربانی دینے کے کیے تیار ہوں.
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی کی عوام کے لیے کام کرنے کا عزم کرتےہوئے کہا کہ ایم کیو ایم مہاجروں کی جماعت ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں ہم پاکستان کی خاطر بھارت کو چھوڑ کر آئے ہم سے زیادہ اس ملک کا محب وطن کون ہو سکتا. ایم کیو ایم چھوڑنے والوں کو 25 جولائی کو بتانا ہے کہ کراچی کی اسل جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے.
جبکہ متحدہ مجلس عمل کے قائدین کا الیکشن مہم کے آخری دن پر کہنا تھا کہ اس ملک میں تبدیلی تب تک نہیں آسکتی جب تک اللہ کا نظام اس ملک میں نہ نافذ کیا گیا جبکہ دیگرالیکشن میں حصہ لینے والی اسلامی جماعتوں کا بھی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم .اور ووٹروں سے 25 جولائی کو اسلام کی خاطر ووٹ دینے کا مطالبہ