چیلنج کئے گئیے ووٹوں کا نیا طریقہ کار۔ جانئیے

676

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیلنج شدہ ووٹوں کے طریقہ کار کے حوالے سے پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائڈنگ افسر چیلنج شدہ ووٹر کی بے گناہی پر یقین ہونے کے باوجود اسے چیلنج شدہ ہی سمجھے اور جس کا ووٹ چیلنج ہو، اسے معمول کی کارروائی سے گزاریں۔ الیکشن کمیشن کی جاری ہدایات کے مطابق چیلنج شدہ ووٹر کے انگوٹھے کا نشان لیا جائے اور اس سے دستخط بھی کروائے جائیں۔

اس کے علاوہ چیلنج شدہ ووٹر سے بیلیٹ پیپر لے کر بیلیٹ باکس کے بجائے مخصوص لفافے میں رکھا جائے اور ساتھ ہی چیلنج کرنے والے پولنگ ایجنٹ یا امیدوار کو بتایا جائے کہ الزام عدالت میں ثابت کرنا پڑ سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جاری ہدایات کے مطابق چیلنج شدہ ووٹوں کی فہرست پر دستخط لے کر ووٹر کو پولنگ اسٹیشن سے باہر جانے دیا جائے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ