پاکستان 2018کا اہم انتخاب ووٹنگ جاری انتخابات 2018 کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

545

الیکشن 2018ء میں 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

پنجاب کے 6کروڑ 6لاکھ 72ہزار 870،سندھ میں 2کروڑ 23لاکھ 97ہزار 244،خیبرپختونخوا میں 1کروڑ 53لاکھ 16ہزار 299،بلوچستان میں 42لاکھ 99ہزار 494،فاٹاکے 25لاکھ 10ہزار154،اسلام آباد کے 7لاکھ 65ہزار 348ووٹرز اپنا حق راہے دہی استعمال کریں گے ۔

عام انتخابات کےلئےملک بھر میں 85 ہزار307 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،17ہزار 7 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور20 ہزار789 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

آج یعنی پولنگ کے روز موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی ہے، صحافی بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لے جاسکتے ، ویڈیو کیمرے کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کے اندر کی ویڈیو بناسکیں گے۔

ملک بھر میں 16لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سرانجام دےرہا ہے ،ان میں 85ہزار 307پریزائیڈنگ افسران ،5لاکھ 10ہزار356اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2لاکھ 55 ہزار 178پولنگ افسران بھی شامل ہیں۔

پشاور میں دفعہ 144 کے تحت افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں پر الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر بجارانی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ