خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلی محمود خان کون؟

1013

خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی محمود خان کا تعلق سوات کی تحصیل مٹہ سے ہے وہ خریڑی مٹہ کے علاقے میں 1972 میں ڈاکٹرمحمدخان کے گھر پیدا ہوئے. انھوں نے ابتدائی تعلیم سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں سرکاری سکول سے حاصل کی. میٹرک اور ایف ایس سی کی تعلیم پشاور پبلک سکول سے حاصل کی. انہوں نے ایم ایس سی ایگری کلچریپشاور یونیورسٹی سے مکمل کی. وہ 2008 کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے یونین کونسل یوسی خریڑئی کے ناظم منتخب ہوئے تھے.

ان کا خاندان پہلے پی پی پی میں تھا لیکن 2012 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی. 2013 میں پی ٹی آئی کی کے ٹکٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 84 جو نئی مردم شماری میں حلقہ کے پی کے 09 بن گیا ہے. 2013 کے دوران محمود خان دو ماہ کیلئے صوبائی وزیرداخلہ رہے اور 2013 سے 2015 تک صوبائی وزیر آبپاشی رہے. 2013 سے 2018 تک وہ صوبائی وزیر کھیل وثقافت، سیاحت اور یوتھ افئیر بھی رہے. وہ پاکستان تحریک انصاف کے مالاکنڈ ڈویژن کے صدر بھی ہیں.

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے اثاثے 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے لگ بھگ ہیں. تفصیلات کے مطابق محمود خان چار کروڑ بینک بیلنس، 87 کنال زرعی اراضی اور 55کمرشل دکانوں کے مالک ہیں. محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35 تولہ سونا ہے اور ان کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ کا فرنیچر ہے.

محمود خان ایک طاقتور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں. ان کا ایک بھائی عبداللہ تحصیل ناظم مٹہ ہے اور دوسرا بھائی احمد خان ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے. سوات سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی محمود خان کی بطور وزیر اعلی نامزدگی پر ان کے حجرے میں جشن منا یا گیا۔ محمود خان کے حجرے میں علاقائی رقص بھی کیا گیاعلاقہ کے عوام خوشی سے جھوم اٹھے ہیں جبکہ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا.

مزید خبریں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے...

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ کیف نے راتوں رات نووگوروڈ کے علاقے میں صدر ولادیمیر پوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا۔ لاور...

ماسکو اس وقت ڈونیٹسک کے تقریباً 75 فیصد اور ہمسایہ لوہانسک کے لگ بھگ 99 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتا ہے۔ یہ دونوں خطے مجموعی طور پر ڈونباس کہلاتے ہیں۔...

آپ کی راۓ