![img_0396.jpg](https://geoquaid.com/wp-content/uploads/2018/08/img_0396.jpg)
سینئر صحافی سلیم صافی نے ہمیشہ صاف ستھری صحافت کی ہے۔ آپ ہمیشہ سے کھل کر حکومت وقت کے سامنے انکی غلط پالیسیوں کو بے نقاب کرتے آئے ہیں۔ چاہے وہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہو جہاں انہوں نے سی پیک کے منصوبے پر کھل کر مسلم لیگ ن کے بلنڈرز عوام کے سامنے لائے چاہے وہ مغربی روٹ کا مسئلہ ہو یا مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین منصوبہ ہو یا خیبر پختونخوا میں پولیس میں بے قاعدگیاں ہوں آپ ہمیشہ سچ کو عوام کے سامنے لانے کو ترجیع دیتے آئے ہیں۔ آپ کی بہادری کا یہ عالم ہے کہ سلیم صافی افغانستان میں طالبان کی حراست میں رہے مہینوں بعد آپ کی رہائی عمل میں آئی اس کے علاوہ ٹی ٹی پی کی طرف سے بھی کافی عرصہ جان کی دھمکیوں کا سامنا رہا وجہ صرف یہی تھی اس نڈر صحافی نے کھل کر ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی صحافت جاری رکھی۔ گزشتہ پانچ سال سے اس بے باک اور نڈر صحافی کو تحریک انصاف کے میڈیا سیل نے اس عظیم صحافی کی کردار کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہے۔ ان کی ماں کو غلیظ گالیاں دی جاتی رہیں۔ مگر اس نڈر صحافی نے اپنی صاف ستھری صحافت جاری رکھی۔ آج کل دوبارہ سے جب اس نڈر صافی نے تحریک انصاف کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے اخراجات جو کہ سچائی پر مبنی ہے سامنے لانے پر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر ہر وقت کردار کشی برگیڈ نے ان کو سچائی سامنے لانے کی سزا کچھ اس انداز میں دی ہےکہ دھمکیوں کے علاوہ غلیظ لطائف جو کہ ایک غیر مہذب معاشرے کی عکاس ہوتا ہے یہ طوفان برپا ہے۔ مہذب معاشرے اور مہذب قوموں کا کبھی بھی یہ شیوہ نہیں رہا۔ مہذب معاشرے کا مہذب صحافی آج کل کے چند غیر مہذب لوگوں اور ان کے غلیظ میڈیا سیل کے نشانے پر ہے جہاں پر ایک طوفان بد تمیزی کا بازار گرم ہے ۔ آج ہارون الرشید جو کہ ایک سینیر لکھاری ہیں اور پی ٹی آئی اور عمران خان کی پالیسیوں کے حامی ہیں انہوں نے بھی اپنے کالم میں لکھا ہے کہ سلیم صافی وہ صحافی نا ضمیر فروش ہے اور نہ ہی آج تک یہ کسی کا مہرہ رہے ایسی باتیں کہ جو ان کی صحافت پر تنقید کرتے رہے ہوں وہ بھی اس عظیم صحافی کو خراج تحسین پیش کئے بغیر نہیں رہ پا رہے وجہ صرف یہ کہ سلیم صافی نی اپنی صحافت سے کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کی جیسے بہت سے صحافی کرتے نظر آتے ہیں۔ سلیم صافی جیسے صحافی اس ملک میں ہیں مگر کم ہیں اگر ایسے صحافیوں کی تعداد دیکھی جائے تو بہت کم ہے۔ ٹیم جیو قائد اس عظیم اور بے باک نڈر صحافی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایسے اور سچ لانے پر ہر وقت آپ کے شانہ نشانہ ساتھ کھڑی ہے۔ بہت سے غیر ملکی اور ملکی صحافیوں نے حکومت وقت سےاپیل کی ہے کہ وہ اس میڈیا سیل کو لگام دینے کے اقدامات کرے۔ جیو قائدنیٹ ورک اس نڈر صحافی کو یہ یقین دلاتا ہے کہ ہم ہر وقت آپ کیساتھ ہیں کیونکہ ہم آپ کی صحافت پچھلے کئی سالوں دیکھتے آئے ہیں ہمیں آپ کی صحافت اور آپ پر فخر ہے۔