تحریک انصاف کی تئیس رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

663

تحریک انصاف نے 23 رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کردیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزداری کی حتمی ٹیم خود تیار کی ہے۔

بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں عثمان بزدارنے وزیراعظم کو صوبائی کابینہ پر بریفننگ دی تھی ،جس کے بعد عمران خان نے 30 ارکان کے انٹرویوز کئے،جن میں 23 پاس ہوئے جب کہ 7 حتمی کابینہ میں جگہ نہ بناسکے ۔عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں علیم خان سینئر وزیر کے ساتھ بلدیات اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی وزیر بھی ہوں گے ،میاں محمود الرشید ہائوسنگ ،اربن ڈیولپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر بنائے گئے ہیں ۔

پنجاب کابینہ میں مخدوم ہاشم بخت کو خزانہ ،فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات و ثقافت، سمیع اللہ چوہدری کو خوراک اور حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشنز اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا ہے۔

عمران خان نے عثمان بزدار کی ٹیم میں یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر،میڈیکیشن ایجوکیشن،انصرمجیدنیازی کو وزارت لیبراورمین پاور،محسن لغاری کوآبپاشی، راجہ راشد حفیظ کو ریونیو کی وزارت سپرد کی گئی ہے۔

23 رکنی کابینہ میں راجہ بشارت کو قانون و پارلیمانی امور،یاسر ہمایو ں سرفراز کو ہائرایجوکیشن اینڈ ٹورازم،مراد راس کو اسکول ایجوکیشن،تیمور خان کو امور نوجوان و اسپورٹس کا قلم دان دیاہے ۔

میاں اسلم اقبال کو انڈسٹریز ،کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے جبکہ کابینہ میں ملک نعمان لنگڑیاں،حسنین دریشک، ملک محمد انور،چوہدری ظہیر الدین،ہاشم ڈوگر،محمد سبطین،سردار آصف نکئی اور حافظ عمار یاسر کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن ان کی وزارتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ