وزیرستان میں کوئی بھی شخص فورسز کے ہاتھوں جاں بحق نہیں ہوا خبر بے بنیاد اور جھوٹی ہے

625

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کوئی شخص فورسزکے ہاتھوں جاں بحق نہیں ہوا، امریکی نشریاتی ادارے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی خبرحقائق کے منافی ہے، کسی بھی قسم کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی نہیں کرا سکتے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ وزیرستان میں سیکورٹی فورسزکی جانب سے مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ پر امریکی نشریاتی ادارے کی خبر جھوٹ پرمبنی ہے جس کے حقائق جاننے کے لیے انکوائری کاحکم دے دیا تاہم وزیرستان کے لوگ پرامن اورمحبت کرنے والے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ