پرویز خٹک کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ

809

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے ۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہواجس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال 14 مختلف تحقیقات کی منظوری دی ۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،میئر کراچی وسیم اختر ، آغا سراج درانی ، معروف صنعتکار اقبال زیڈ احمد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔

نیب اعلامیے میں پرویز خٹک کے خلاف انکوائری کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ