
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر عالمی سطح پر جانی پہچانی شخصیت معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی موت کی خبر جو کہ غلط اور من گھڑت ہے عوام کو صدمے سے دو چار کر رہی تھی۔ آج ایس آئی یو ٹی کی طرف سے ڈاکٹر الطاف ہاشمی صاحب نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ادیب رضوی صاحب کے بارے ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں عالمی شہرت یافتہ اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلا ٹیشن کے سربراہ ادیب رضوی صاحب گیارہ ستمبر 1938 میں پیدا ہوئے۔ آپ کی عمر 80سال ہے آپکی زندگی اپنے شعبہ میں مکمل طور پر خدمت خلق سے عبارت ہے آپ ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ہیں یہ ادارہ اعضا کی مفت پیوندکاری اور ڈائلسس کرتا ہے اور ہر سال 10لاکھ سے زائد مریضوں کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اور ان کے ساتھی ڈاکٹروں میں جو دن رات ڈاکٹر ادیب رضوی صاحب کے ساتھ قدم بقدم کھڑے نظر آتے ہیں ان میں عالمی سطح پر اپنا لوہا منوانے والے اور ستارہ امتیاز ڈاکٹر الطاف ہاشمی بھی ہیں اس فلاحی ادارے میں ڈاکٹر الطاف ہاشمی صاحب بھی ایک چمکتا ہوا ستارہ ہیں آج آپ کی طرف سے میڈیا کے لئے اس غلط خبر کی سخت الفاظ میں دردید کی گئی اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر ایسی بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ(ایس آئی یو ٹی) ادارہ ایسے لوگوں کے خلاف جو کہ سوشل میڈیا پر ایسا بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ جاری کئے ہوئے ہیں ان کے خلاف قانونی کروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...