غزہ میں ابو عمرو نامی ایک فلسطینی شخص کی یہ تصویر دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔ کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر ہزار الفاظ پر بھاری ہوتی ہے۔ ایسی ہی چند تصاویر جنھیں دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔
ابو عمرو نے ایک ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے جب کہ دوسرے میں غلیل ہے۔ فوٹوگرافر مصطفیٰ حسونہ کی اس تصویر کا موازنہ مائیکل اینجلو کے مجسمے ‘ڈیوڈ’ اور مشہور فرانسیسی پینٹنگ ‘لبرٹی لیڈنگ دا پیپل’ سے کیا جا رہا ہے۔ جہاں دوسرے لوگ حفاظتی لباس پہن کر مظاہرے کے لیے آئے تھے، ابو عمرو نے قمیص بھی اتار دی۔