
وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر احتجاج کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ ریاست سے نہ ٹکرائیں ہمیں اس طرف نہ لے جائیں کہ ریاست ایکشن لینے پر مجبور ہوجائے اور اگر ایسا کیا گیا تو پھر ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی ، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہونے دیں گے اور کوئی ٹریفک نہیں رکنے دیں گے، لوگوں کی املاک اور جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔
قو م سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں آج آپ کے سامنے صرف اس لئے آیا ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایک چھوٹے سے طبقے نے جس طر ح زبان استعمال کی اس پر میں آپ سے بات چیت کرنے کیلئے مجبور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ، پاکستان میں کوئی قانون قرآن وسنت کے خلاف نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد یہ کہنا کہ سپریم کورٹ کے ججز واجب القتل ہیں اور آرمی چیف غیر مسلم ہے ، جنرلز اور فوج کو کہنا کہ وہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کریں ۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ انسان کا ایمان مکمل ہی نہیں جب تک وہ حضور نبی کریم ﷺ سے عشق نہ رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہم نے ڈچ پارلیمنٹ سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ملتوی کروایا ، ا س پر او آئی سی سے رابطہ کیا ، یہ ہم نے عملی طور پر کرکے دکھایا ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخیبرداشت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کونسا ملک چل سکتا ہے کہ جب کہا جائے کہ سپریم کورٹ کوقتل کردو ، آرمی چیف کوقتل کردو۔
انہوں نے کہا کہ اب تک میں نے اور میری کابینہ نے ایک چھٹی نہیں کی اور ملک کی معیشت کوبہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ پسند نہ آئے تو سڑکیں بند کردو تو ایسے کوئی ملک چل سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام ان کے اکسانے میں نہ آئیں ، یہ کوئی اسلام دوستی نہیں ہورہی بلکہ ملک دشمن ایسی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کی باتوں میں نہ آئیں جواپنی سیاست چمکانے کیلئے اور ووٹ بینک بڑھانے کیلئے ایسے کررہے ہیں، سڑکیں بند کرنے سے عوام کا نقصان ہورہاہے ، انہوں نے کہا کہ میں ایسا کرنے والو ں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہم کو اس طرف نہ لے کرجائیں کہ ریاست ایکشن لینے پر مجبور ہوجائے ۔ ہم ملک میں توڑ پھو ڑ نہیں ہونے دیں گے ، احتجاج کرنیوالے ریاست سے نہ ٹکرائیں بصورت دیگر ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کرے گی ۔ہم کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہونے دیں گے اور ٹریفک نہیں رکنے دیں گے
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...