قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

499

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ مولانا سمیع الحق کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مولانا کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں، وہ جید عالم دین اور ایک مدبر سیاستدان تھے، ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس اندوہناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ