جلال الدین بھارتی قید سے آزاد ایم اے کی ڈگری وہاں سے ساتھ لیکر آئے

618

بھارتی حکام نے جلال الدین کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ جلال الدین کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔جلال الدین کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے غریب آباد میرپور سے ہے جہاں سے وہ 17 سال قبل بھارت کے علاقے اترپردیش میں داخل ہوا تھا جس کے بعد اسے بنارس جیل میں قید رکھا گیا۔جلال الدین نے بھارتی قید کے دوران انٹرمیڈیٹ، بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے، الیکٹریشن کا کورس کیا اور کرکٹ میچز کے دوران امپائر کے فرائض بھی انجام دیتا رہا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جلال الدین نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے ایم اے کیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ