
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ن لیگ کے رکن رانا ثنا اللہ نے ریحام خان کی کتاب کا حوالہ دیا۔ جواب میں مراد سعید نے بھی رانا ثنااللہ کو ماضی یاد دلادیا۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم علی سوری کی زیر صدارت جاری اجلاس میں رانا ثناءاللہ خان کو اظہار خیال کا موقع ملا تو وہ حکومتی وزرا پر چڑھ دوڑے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا ” بعض وزرا کے متعلق ریحام خان نے کہا ہے کہ یہ فل باڈی ویکس کرواتے ہیں“۔ رانا ثنا اللہ کے اس بیان پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہوگیا اور حکومتی ارکان نے نعرے بازی شروع کردی، ڈپٹی سپیکر کی جانب سے بھی بار بار رانا ثنا اللہ کو ایسے الفاظ کے استعمال سے منع کیا گیا تو انہوں نے آگے سے کہا کہ وہ اپنی بات نہیں کر رہے بلکہ یہ بات تو ایک کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ رانا ثنا اللہ کی بات کا اشارہ مراد سعید کی جانب تھا کیونکہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں انہی کے متعلق ایسا لکھا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...