نیب کیا کر رہا ہے اور اس کا استعمال کن مقاصد کے لیے ہو رہا ہے

507

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائریکٹر جنرل لاہور سلیم شہزاد کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واضح ہوگیا کہ نیب کیا کر رہا ہے اور اس کا استعمال کن مقاصد کے لیے ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں خصوصی انٹرویو کے دوران شریف خاندان کے افراد کے خلاف کیسز پر بات کی تھی۔

آج دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بات بڑی سیدھی ہے کہ بولو گے تو نیب کا کیس بنے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، یہ ملک کے سیاسی نظام سے انتقام کی کوشش ہے۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں، صرف مفروضات کی بنا پر الزامات لگائے جاتے ہیں اور ایک ڈی جی لیول کا شخص آکر الزامات لگاتا ہے، جبکہ اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے پیشکش کی کہ اگر نیب نے میڈیا ٹرائل کرنا ہے تو ہمیں بٹھا کر کیا جائے، ہم اس کا جواب دے دیں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ