
انسداد دہشتگردی عدالت نےسابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کا انٹرویو کرنے والی خاتون اینکرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ویب ٹی وی اینکرشانزے رحمان کوگرفتارکرکے 20 نومبرتک پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کے بیان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ شانزےرحمان کے موبائل فون بندہیں اورملزمہ کاتعلق کراچی سے ہے جس کی تلاش جاری ہے۔عدالت نے خاتون اینکرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے اور ویب ٹی وی اینکرشانزے رحمان کوگرفتارکرکے 20 نومبرتک پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...