ربیع الاول کا چاند نظر آگیاہے ، فرزندان اسلام 21نومبر کو عید میلاد النبیﷺ منائیں گے۔واضح رہے کہ اس دفعہ حکومتی سرپرستی میں عیدمیلاد النبی ﷺمنانے کا اعلان کیا گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔