فلم اسٹار بابر علی نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ملک چھوڑ کر امریکا چلے گئے

1457

پولیس کے مطابق اداکار بابر علی کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں جس کے بعد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بابر علی کی جانب سے تھانہ ڈیفنس سی میں 16 نومبر کو مقدمہ درج کرایا گیا، جس کے بعد وہ غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے براستہ دوحا امریکا چلے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ٹیلی فون کالز میں بابرعلی کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

بابر علی نے بیان میں کہا ہے کہ ایک ٹی وی ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد دھمکیوں اور تعاقب کا سلسلہ شروع ہوا، انتہا پسند عناصر پاکستان میں فنکاروں کیخلاف بھی متحرک ہیں۔

بابر علی پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں جنہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ان کی فلموں میں ’جیوا‘، ’جو ڈر گیا وہ مرگیا‘، ’بے قابو‘، ’لخت جگر‘، یہ دل آپ کا ہوا‘ اور ’چور مچائے شور‘ سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔

بابر علی نے چھوٹی اسکرین پر  ’لنڈا بازار‘، ’مشال‘، ’مل کے بھی ہم نہ ملے‘ اور  ’لعل عشق‘ جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ