اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 7سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔
131صفحات پر مشتمل فیصلہ ذیل میں دیا جارہا ہے۔
نواز شریف کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے لیے اُنہیں آج صبح سخت سیکیورٹی میں نور خان ایئر بیس پہنچایا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا، نیب ٹیم اور جیل اہلکار بھی نواز شریف کے ساتھ تھے۔
شریف کوٹ لکھپت جیل کے ایک ہی کمپاؤنڈ میں الگ الگ کمروں میں رہیں گے۔
نوازشریف کے کمرے میں ٹیلیویژن، بستر، کمبل، ہیٹر، کرسی، میز رکھوا دی گئی ہے، نوازشریف کوایک مشقتی، گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت میسر ہوں گی۔
نواز شریف کی لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل منتقلی کے موقع پر اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں بھی سیکیورٹی الرٹ کی گئی، ایلیٹ فورس اور جیمر گاڑی موجود تھی۔