
بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور انہیں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعلیٰ ترقیاتی کاموں سے متعلق کابینہ منظوری کے بعد اہم اعلانات کریں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب چیمبرآف کامرس کے وفد سے بھی ملاقاتیں کریں گے، انہیں پنجاب کوامن وامان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔سردارعثمان بزدار گزشتہ دن سے صوبائی کابینہ سمیت 3 روزہ دورے پرہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے انقلابی منشور کے باعث شاندار کامیابی حاصل کی، عوام دوست پالیسیوں سے تحریک ا نصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...