کیا سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے؟ اندر کی بات جانئے

799

عمران اسماعیل نے ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اسے پورا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں، کراچی میں افسوسناک واقعات ہوئے ہیں، جن پر قابو پالیا جائے گا۔ورنر سندھ کا مزیدکہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ انتہائی افسوسناک ہے،پیپلز پارٹی کون سے میدان میں لڑنے کی دھمکی دے رہی ہے؟ عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اگرکوئی جنگ کرنا چاہتا ہے تو ریاست اس سے اپنے انداز سے نمٹے گی، کوئی قانونی جنگ لڑنا چاہتا ہے یا سڑکوں پر یہ ان کی اپنی چوائس ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ