جو قافلے میں نہیں رہے گا وہ چوہدری نثار بن جائے گا

525

نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں احسن اقبال کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے وہ اب بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور اپوزیشن کو ڈرا رہے ہیں، اگر پورے پاکستان کو بھی جیل بھیج دیاجائے تب بھی حکومت نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ این آر او ہمیں نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ملا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید ہر دور کے لاؤڈ اسپیکر ہیں، کیا یہ ریاست مدینہ ہے؟ جس میں حکمرانوں کے دوستوں کو نوازا جارہا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مشرف کا جبر بھی مسلم لیگ کو نہیں توڑ سکا، نواز شریف نے مسلم لیگ میں نئی روح پھونکی ہے، اگر الیکشن درست ہوتا تو ن لیگ کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا۔

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قافلے میں رہےگا وہ عزت پائے گا، نہیں تو چوہدری نثار بن جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ 2013 میں دہشت گردی عروج  پر تھی لیکن ن لیگ نے دہشت گردی کو ختم کیا، مشرف نے دہشت گردی کی جنگ ڈالروں سے لڑی تاہم ن لیگ نے جنگ اپنے پیسے سے لڑی اس لئے ملک سے دہشت گردی ختم ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ  اگر ان کا مشورہ مانا جاتا تو آج ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ